11 اکتوبر 2013 - 20:30
بحرین میں احتجاج، عوام پرظلم وستم پرعالمی خاموشی تشویشناک

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم پر عالمی خاموشی تشویشناک بات ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی امور کے ہندوستانی تجزیہ نگار قمرآغا نے کہا کہ جس بڑے پیمانے پر بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس پر عالمی اداروں اوراوآئی سی کی خاموشی معنی خیز ہے۔ قمرآغا کے کہنے کے مطابق امریکہ اور یورپی ممالک بحرین سے تیل حاصل کرنے کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم و ستم پرخاموش ہیں ۔اوراسی وجہ سےبحرین میں عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام بیدار ہیں اور جس منظم طریقے سے ان کی تحریک چل رہی ہے اس سے دکھائی دیتا ہے کہ انھیں جلد کامیابی ملے گی۔   واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی امتیازی اور تشدد پر مبنی پالیسی اور ظلم و ستم کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اوراسی سسلسلے میں کل جمعہ کے روز بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جن میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی اقتدار سے علیحدگی اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔روس نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے کے لئے افغانستان میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ریانووستی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج پریس کانفرنس میں کسی ملک کانام لئےبغیر کہا ہے کہ بعض ممالک، افغانستان میں جنگجوؤں کو ٹریننگ دے ہے ہیں تاکہ انہیں شام بھیجا جاسکے۔ ان افراد کو حکومت کابل کے کنٹرول سے باہر علاقوں میں دہشتگردوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہیں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال بھی سکھایا جارہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت دہشتگرد گروہ، جبھۃ النصرۃ عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کے لئے بھر پور کوششیں کررہا ہے اور وہ اس غرض سے دہشتگردوں کو عراق بھیج رہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی کردستان کے ایک اعلی عہدیدار جبار یاور نے کہا ہے کہ کردستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کے پیش نظر پیش مرگہ فورس کو الرٹ کردیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲